امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن نے
واشنگٹن میں واقع روسی سفیر سارجئی كسلياك سے فون پر بات کی ہے۔ٹرمپ کے ایک افسر نے کہا کہ 29 دسمبر کو امریکہ کی جانب
سے ماسکو کے خلاف
پابندی کااعلان کیا گیا تھااور اسی دن جناب فلن نے روسی سفیر سے فون پر بات
چیت کی تھی۔ٹرمپ ٹیم کی جانب سے پہلے کہا گیا تھا کہ روسی سفیر سے ٹیلی فون پر بات چیت 28 دسمبر کو ہوئی تھی۔